اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 24 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی، ٹینٹ،ترپال اور گرم خیموں پر مشتمل 60 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے مطابق لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار 861 ٹن امدادی سامان بھجوا چکا ہے۔
حکومت پاکستان لبنان، فلسطین اور شام کے جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔