لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا، اسرائیل ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے۔
اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ناقابل قبول، پاکستانی قوم صرف فلسطین کو ریاست مانتی ہے، یورپ کے یہودیوں کو فلسطین میں ناجائز اور غیر قانونی آباد کیا گیا، غیر قانونی اقدام پر فلسطینیوں نے بھرپور ردعمل دیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حماس نے الیکشن جیتا ہے، واشنگٹن کو وہ جمہوریت پسند نہیں ، اسرائیل دہشت گردی کر رہا ہے اس کا جواب حماس دے رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کشمیر پر واضح اور ٹھوس پالیسی کا اعلان کرے، فلسطین انٹرنیشنل کانفرنس کے مثبت اثرات ہوں گے، دنیا بھر سے آنے والے مہمانان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔