حماس سے جنگ بندی: نیتن یاہو کا مذاکرات کیلئے ٹیم کو قاہرہ روانہ ہونے کا حکم

Published On 17 February,2025 01:52 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) حماس اسرائیل جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کیلئے کوششیں جاری ہیں، نیتن یاہو نے مذاکراتی ٹیم کو مذاکرات کے لئے قاہرہ روانہ ہونے کا حکم دے دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم دفتر کے مطابق اسرائیلی وفد آج مصر کے دارالحکومت قاہرہ روانہ ہو گا، نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو جہنم کے دروازے کھول دیئے جائیں گے، حماس کے خاتمے کے بعد غزہ اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں رہے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی سٹیو وٹکوف نے کہا کہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں منتقلی پر ثالثوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، سٹیو وٹکوف جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا، مذاکرات رواں ہفتے جاری رہیں گے۔