تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ اور میں غزہ پر مکمل تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ کیساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل غزہ جنگ کے اہداف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے، ہم حماس کی فوجی صلاحیت کو ختم کر دیں گے، شام کو اسرائیل کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے سب سے بڑے دوست ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ٹرمپ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، ایران ایٹمی طاقت نہیں بن سکتا، ایران خطے میں عدم استحکام کا واحد سب سے بڑا ذریعہ ہے، ایران میں ایک ایسا نظام ہے جس کی عوام حمایت نہیں کرتے۔