تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی کابینہ نے فوج کے نئے سربراہ ایال ضمیر کی تقرری کی منظوری دیدی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ ایال ضمیر کی تقرری 5 مارچ کو ہو گی۔
یاد رہے کہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے 7 اکتوبر 2023ء کے حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر استعفیٰ دیا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی کا نیا سربراہ ایال ضمیر 2018 سے 2021 کے درمیان غزہ میں دہشتگردی میں ملوث بھی رہ چکا ہے۔