نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین کے حقوق پر حملے کم ہونے کے بجائے بڑھ گئے ہیں۔
اقوام متحدہ نے خواتین کے عالمی دن پر خواتین کے استحصال میں اضافے کے متعلق رپورٹ جاری کردی، ڈائریکٹر یو این وومن پالیسی اینڈ پروگرام کے مطابق 50 سے زائد ممالک نے خواتین کے حقوق ضبط ہونے کی تصدیق کر دی۔
اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ برس عورتوں پر حملوں سے متعلق 50 حکومتوں کی رپورٹ خوفناک ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ خواتین کے حقوق کی پامالی کیلئے اقدامات میں کمی کا سامنا ہے، خواتین کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، دنیا خواتین کے بنیادی حقوق کیلئے کھڑی ہورہی ہے، خواتین کی آواز دبانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز استعمال ہورہی ہیں۔