علی محمد خان کا عمران خان کو پیرول پر اے پی سی میں لانے کا مطالبہ

Published On 17 March,2025 10:48 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے عمران خان کوپیرول پراے پی سی میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

دنیا نیوز کےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اکثریت کی رائے ہے،قومی سلامتی کمیٹی بریفنگ میں شرکت کرنی چاہیے، اجلاس میں بریفنگ لینےکےبعد بانی پی ٹی آئی سےملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرزکوایک پیج پرلانا ہوگا،بانی کوپیرول پراے پی سی میں لایا جائے،اس وقت ملک کویکجہتی کی ضرورت ہے، ہم کہہ رہےہیں نفرتوں کوکم کیا جائے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اچھےاوربرے لوگ ہرجگہ موجود ہوتےہیں، قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، حیدر سعید نوجوان ہیں ہوسکتا ہےاس سےکوئی غلطی ہوگئی ہو۔

علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےہمیشہ کہا مضبوط فوج ملک کی ضرورت ہے، بہت سےلوگ نہیں چاہتےکہ مولانا اورتحریک انصاف اکٹھےہوں، ہمارے مولانا فضل الرحمان کےساتھ رابطے جاری ہے۔