اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق عید الفطر پر 3 چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ (بروز پیر) سے 2 اپریل (بروز بدھ) تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، تاہم صوبوں کی جانب سے اب تک عید کی چھٹیوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب گزشتہ روز ماہرین فلکیات کی جانب سے رمضان المبارک 29 روز اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے، ملک میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی اور چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہونگے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل (بروز منگل) کو ہوگی۔