اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی نے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ 10 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر فخر ہے۔