سندھ میں 2 ماہ کے دوران خسرے سے17 بچے انتقال کرگئے

Published On 19 March,2025 03:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں 2 ماہ کے دوران خسرے سے 17 بچے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2 ماہ میں خسرے سے 1100 سے زائد بچے متاثر ہوئے جن میں سے 17 بچے اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ خسرہ کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رواں برس کے 2 ماہ کے دوران 550 بچے خسرہ کا شکار ہوئے جبکہ خیرپور میں 10، ضلع شرقی میں 5، سکھر اور جیکب آباد میں ایک ایک بچہ انتقال کرگیا۔