وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری اور سربراہ اقتصادی ٹاسک فورس کی ملاقات

Published On 20 March,2025 09:32 pm

جدہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری اور سربراہ اقتصادی ٹاسک فورس کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات تیز کرنے پر تبادلہ خیال اور پاکستان،سعودی عرب اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے پاکستان کی سٹریٹجک پوزیشن اورسرمایہ کاردوست پالیسیوں کو اجاگر کیا اور سعودی کاروباری اداروں کو ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری اور سربراہ ٹاسک فورس نے دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران سعودی حکام نے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔