ریاض: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، وزیراعظم وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے، وزیراعظم شہبازشریف کا ڈپٹی گورنر ریاض نے استقبال کیا۔
سفیر پاکستان احمد فاروق اور دیگر سفارتی افسران نے بھی وفد کا استقبال کیا، وزیراعظم شہبازشریف 28 اور 29 اپریل کو عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات شامل ہیں، وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزراء عالمی اقتصادی فورم کے مباحثے میں شریک ہوں گے۔