اسلام آباد:(دنیا نیوز) ڈیڑھ درجن سےزائد افسران کوگریڈ 21 سے22 میں ترقی دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےاعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈکااجلاس جلد بلانےکا فیصلہ کرلیا، اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو بورڈ اجلاس کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی، گریڈ21سے22 کے لیے18سےزائد آسامیوں پرترقیوں کاجائزہ لیاجائےگا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ22 میں ترقی دینےپرغورکیا جائےگا، سیکریٹری ٹووزیراعظم اسد الرحمان گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کےلیےپیش ہوگا، سیکرٹری پاورڈویژن راشد محمود کوگریڈ 22 میں ترقی ملنےکاامکان ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکرٹری تعلیم و تربیت محی الدین احمد وانی ،ایڈیشنل سیکرٹری انچارج آئی ٹی محمدمحمود ،ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا، چیئرمین ای او بی آئی خاقان مرتضیٰ کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانےکےامکانات روشن ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہداختر زمان ،ارم بخاری،ساجد بلوچ،جودت ایاز، ندیم محبوب، عنبرین رضا،عثمان اختر باجوہ، مصدق احمد خان،عطاء الرحمان کو کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پرغور ہوگا۔
علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پولیس سروس کےاحمد مکرم، بی اے ناصر،عامر ذوالفقارخان ،احسان صادق اور غلام رسول زاہد کو بھی گریڈ22 میں ترقی دینےکاجائزہ بھی لیاجائےگا۔