گوادر: (دنیا نیوز) گوادر میں یوم پاکستان پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
شہریوں نے ملک سے محبت اور اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا، شہریوں نے بڑا قومی پرچم تھام کر وطن سے وفاداری اور عزم کا اظہار کیا، سمندر کی لہروں کے ساتھ جھومتے سبز ہلالی پرچم نے گوادر کی فضاؤں کو وطن کی محبت سے مہکا دیا۔
ڈیرہ بگٹی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی گئی، یوم پاکستان پر وادی شگر میں ہر سو سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، مرکزی تقریب میں پاک فوج اور اعلیٰ سول حکام کی شرکت کی۔