بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Published On 09 August,2024 12:44 pm

گوادر: (دنیا نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر سمیت بلوچستان بھر میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی وفد نے تمام مطالبات منظور کر لیے ہیں اس لیے دھرنا ختم کر رہے ہیں۔

اعلامیے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا ہے کہ کسی ایک مطالبے پر بھی عمل نہ ہوا تو جدوجہد جاری رکھیں گے، تربت جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

دوسری جانب گوادر کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطالبات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، بلوچستان بھر سے گرفتار کارکنوں کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے۔

گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی تحریک کے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔