کراچی: (دنیا نیوز) کور کمانڈر کراچی نے گوادر میں زخمی ہونے والے سپاہیوں کی پی این ایس شفا میں عیادت کی۔
لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
کور کمانڈر نے کہا کہ قوم اپنے دلیر جوانوں پر فخر کرتی ہے جو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے سربکف رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جوانوں کا حوصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے، پاک فوج کے دلیر جوان دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔