اسلام آباد: (دنیا نیوز) نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف آج گوادر کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف گوادر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور متاثرین گوادر کیلئے امدادای پیکج کا اعلان بھی گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گواردر میں مسلسل کئی گھنٹوں کی طوفانی بارشوں کے باعث تباہی پھیل گئی تھی اور گلی محلوں میں پانی بھر گیا تھا، ہزاروں افراد بے گھر اور کئی ماہی گیروں کی کشتیاں بھی سمندر برد ہوگئیں تھیں۔