ملک کے اندرونی معاملات میں کسی کومداخلت کی اجازت نہیں: بیرسٹر عقیل ملک

Published On 25 March,2025 09:04 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرمملکت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی معاملات میں کسی کومداخلت کی اجازت نہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےگھناؤنےچہرے سےپردہ اٹھ چکا ہے، پی ٹی آئی نےپہلےامریکا پرالزام پھرلابنگ کرتےرہے، امریکا میں کوئی بل پاس نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر کسی قسم کا کمپرؤمائز نہیں ہو گا،  پہلے ابسیولٹلی ناٹ کا چورن بیچا گیا، بانی پی ٹی آئی یوٹرن کے ماہر ہیں۔

وزیرمملکت قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کےاندرونی معاملات میں کسی کومداخلت کی اجازت نہیں، پی ٹی آئی دورمیں اپوزیشن کوانتقام کا نشانہ بنایا۔

بیرسٹرعقیل ملک نے مزید کہا کہ عمران خان خط لکھتے ہیں ہمیں حکومت میں واپس لاؤ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کےکردارکوسراہا، دفترخارجہ کو’ڈی مارش‘ کرنا چاہیے۔