عید قریب آتے ہی بازاروں میں گہما گہمی عروج پر، جیولری کی دکانوں پر رش بڑھ گیا

Published On 26 March,2025 02:01 am

لاہور: (دنیا نیوز) عید قریب آتے ہی بازاروں میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔

مارکیٹوں اور بازاروں میں رش بڑھ گیا، جیولری کے بغیر بناؤ سنگھار ادھورا ہی رہے گا، کپڑوں اور جوتوں کے بعد میچنگ جیولری کی خریداری کا مرحلہ شروع ہوگیا۔

چوڑیوں اور آرٹیفیشل جیولری کی دکانوں پر خواتین کا رش بڑھ گیا۔