کراچی میں دریائے سندھ پر کینالز کی تعمیر کیخلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج

Published On 26 March,2025 02:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) دریائے سندھ پر کینالز کی تعمیر کیخلاف پیپلزپارٹی نے کراچی میں احتجاج کیا، پی پی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو کسی بھی صورت چولستان میں 6 کینالز کا بننا منظور نہیں، افسوس وفاقی حکومت نے کینالز بنانے کا یکطرفہ فیصلہ کیا، وفاق اس فیصلے پر تنہا عملدرآمد نہیں کرا سکتا، وفاقی حکومت کینالز سے متعلق اپنی پالیسی وضع کرے، وفاق کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو سندھ کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور کینالز بنانے کا فیصلہ واپس لے، سندھ کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

حیدر آباد، سکھر، گھوٹکی میں بھی پیپلز پارٹی نے کینالز کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔