افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے: فیصل کریم کنڈی

Published On 24 March,2025 02:05 am

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ماضی میں بھی طالبان کا دفتر کھولنا چاہتی تھی، خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کی صورتحال خراب ہے، سکیورٹی صورتحال کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

گورنر خیبر پختونخوا سے افغان لویہ جرگہ وفد نے ملاقات کی، جرگہ ارکان نے طورخم بارڈر کھولنے کیلئے گورنر کی کوششوں کو سراہا۔