لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اہم ملکی معاشی اور پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر نوازشریف کو اہم معاملات سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو بلوچستان اور ملکی امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اپنی گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سے تفصیلی گفتگو ہوئی، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم ہو گا۔
نوازشریف نے دوران گفتگو وزیراعظم کو ہدایت کی کہ پنجاب بڑا بھائی ہے، ہر طرح کی مدد کریں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔