کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بلیدہ میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اظہار اطمینان کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن دشمنوں کے خلاف کارروائی ہر محاذ پر جاری رہے گی، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بلوچستان میں ترقی اور امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہماری فورسز کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں، معصوم شہریوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا، بلوچستان کو دہشت گردی سے پاک اور پرامن بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عوام اور فورسز مل کر امن و استحکام کے دشمنوں کو شکست دیں گے۔