بلوچستان میں قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے: محسن نقوی

Published On 05 April,2025 01:39 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیچ کے علاقے بلیدہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی پوری قوم معترف ہے، بلوچستان میں قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔