اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہونے کا معاملہ، حکومت نے صورت حال سے نمٹنے کیلئے موثرحکمت عملی تیار کر لی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی سٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کر دیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینئر مقرر ہو گئے۔
امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کیے جائیں گے، سیکرٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینئر مقرر کر دیا گیا۔
سٹیئرنگ کمیٹی ٹیرف کے معاملے پر قائم ورکنگ گروپ کی نگرانی کرے گی، 19 رکنی ورکنگ گروپ میں متعلقہ سیکرٹریز، کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔