کراچی: (دنیا نیوز) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے سائٹ سپرہائی وے فقیرہ گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر3 بچوں کی والدہ کو گولی مار کر قتل کرنے پر اظہار افسوس کیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ حکومت و قانون نافذ کرنے والےاداروں کیلئے افسوس کا مقام ہے، سٹریٹ کرائمز و مسلح ڈکیتی کی وارداتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے سوائے زبانی جمع خرچ کے کچھ نہیں کیا جا رہا۔
منعم ظفرخان نے کہا کہ کراچی کے شہری اپنے پیاروں کی لاشیں اُٹھا اُٹھا کر تھک گئے ہیں لیکن حکومتی ادارے اقدامات کرنے کیلئے تیارنہیں، سانحہ کے ذمہ داروں کو گرفتار اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔