کراچی میں واٹر ٹینکروں کی ٹکر سے شہریوں کی اموات: جماعت اسلامی کا شدید احتجاج

Published On 26 March,2025 02:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی نے واٹر ٹینکروں کی ٹکر سے اموات پر ملیر ہالٹ پر احتجاج کیا، بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی نااہلی، غفلت اور کرپشن کی وجہ سے ٹینکر موت کا پروانہ بن گئے ہیں، گزشتہ سال 700 سے زائد شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ، وزیر ٹرانسپورٹ، آئی جی اور ڈی آئی جی کہاں ہیں؟ ڈمپر اور ٹینکر کے واقعات پر کیوں ایکشن نہیں لیا جاتا؟ متعین وقت کے باوجود ڈمپر و ٹینکر کیسے چل رہے ہیں؟پولیس کی جانب سے رشوت کا بازار فوری ختم کیا جائے۔

جماعت اسلامی نے 5 اپریل کو آئی جی آفس پر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔