سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی اسد قیصر سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

Published On 20 March,2025 07:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی بمباری پر تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت قید سیاسی قیدیوں کی رہائی پر زور دیا اور کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے ضروری ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے بیچ ہوں۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پی ٹی آئی کی اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ ایجنڈا میں بلوچستان کا اہم مسئلہ شامل ہے۔