لاڑکانہ میں جیالوں کی وین کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی

Published On 05 April,2025 01:31 am

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) گڑھی خدا بخش بھٹو سے واپسی پر جیالوں کی وین کو حادثہ پیش آگیا۔

حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے، رتودیرو روڈ پر شہداد کوٹ واپس جانے والی جیالوں کی وین ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیمیوں نے جاں بحق اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ٹراما سینٹر منتقل کردیا۔