میر پور خاص : موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افراد جاں بحق ، تین زخمی

Published On 01 April,2025 06:29 pm

میرپورخاص:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے میرپور خاص میں موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شادی پلی موڑ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والے دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔