کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن والے چاہتے ہیں وفاقی حکومت گرائی جائے مگر ہم انکی گیم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اپنی رہائشگاہ واہڑ سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاق کو بھی پتہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے حکومت میں ہیں، ہم اگر ساتھ نہ دیں تو وفاقی حکومت گرجائے گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی ووٹوں سے وفاقی حکومت کو گرابھی سکتی ہے، پیپلزپارٹی کے پاس وفاق میں اکثریت نہیں ہے، بلاول بھٹو جب وزیراعظم بنیں گے تب عوامی ووٹوں اور طاقت سے بنیں گے۔
سندھ کے وزیراعلیٰ کا مزیدکہنا تھا کہ بلاول بھٹو طاقتور وزیراعظم بنیں گے۔