ٹنڈوالہ یار: کار نہر میں گرنے سے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق

Published On 31 March,2025 09:46 pm

ٹنڈوالہ یار: (دنیا نیوز) ٹنڈوآدم سے آنے والی کار موڑ کاٹتے ہوئے نصیر کینال میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں نے ڈوبنے والے افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے نکالا، حادثے میں جاں بحق افراد کی نعشوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے سیالکوٹ سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق افراد کے ناموں کا تاحال علم نہیں ہوسکا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی علی خان کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔