شہدادکوٹ:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے شہداد کوٹ میں دوموٹر سائیکلیں ٹکرانے سے ماں بیٹی جاں بحق گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ بہرام کی حدود میں پیش آیا جہاں مخالف سمت میں آنے والے تیز رفتار دو موٹر سائیکلیں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار ماں اور بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں مرنے والی خاتون کا شوہر، ساس اور 2 کمسن بچے شامل ہیں ، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ زکیہ اور 5 سالہ عریبہ کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والے افراد زخمیوں کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کردی گئیں، جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ کیا جارہا ہے۔