فورٹ منرو: (دنیا نیوز) مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ فورٹ منرو کے سیاحتی مقام پر پیش آیا جہاں مسافر کوچ چڑھائی چڑھتے ہوئے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین ، بچے اور مرد شامل ہیں، حادثے کا شکار ہونیوالے مسافر ملتان کے رہائشی ہیں۔