اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا استقبال کیا، اماراتی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات شیڈول ہے،دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اماراتی وزیر خارجہ اور وزیراعظم کی ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی سلامتی پر توجہ دی جائے گی۔