ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر، کراچی میں سورج آگ برسانے لگا

Published On 22 April,2025 01:25 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر جاری رہی، کراچی میں سورج آ گ برسانے لگا۔

شہر قائد میں درجہ حرارت 40.7 ڈگری کو چھو گیا، شہر میں آئندہ 3 روز تک گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی گئی، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، کالام میں 16، دیر 14، چترال میں 7، راولا کوٹ میں 10، گوپس میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔