کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے شہریوں سے احتجاج کے دوران سڑکیں بلاک نہ کرنے کی اپیل کردی۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں کینالز معاملے پر سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے، کوئی بھی جماعت مظاہرے، جلسے، جلوس ایسی جگہوں پر کرے جہاں عوام کو مشکلات نہ ہوں۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج اور اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہوتا ہے، احتجاج ایسا نہ ہو کہ وہ عوام کیلئے باعث پریشانی ہو۔