کیا بسوں سے بندے اتار کر قتل کرنا درست ہے؟ انوارالحق کاکڑ

Published On 23 April,2025 01:14 am

لاہور: (دنیا نیوز) سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کیا بسوں سے بندے اتار کر قتل کرنا درست ہے؟

سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بسوں سے لوگوں کو اتار کر قتل کرنے کابھی جواز دیا جاتا ہے، قتل کے بعد اس کا جواز ڈھونڈ کر بیانیہ بنایا جاتا ہے، سیاسی اور معاشی حقوق کیلئے قتل وغارت کی ضرورت نہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جاسکتا، بلوچستان میں صرف پنجابیوں کو نہیں مارا جارہا، شر پسند ریاست پر حملہ آور ہیں۔

سابق نگران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو خودکش حملوں پر مائل کیا جاتا ہے، پرتشدد احتجاج سے معاشی نقصان ہورہا ہے۔