اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے۔
دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن ہے، بھارت اپنے لوگ مار کر بڑا فائدہ لینے کی کوشش کرتا ہے، بھارت نے خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کی۔
ڈاکٹر قمر چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اپنے بہت سے مسئلے مسائل ہیں، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں ہم دہشتگردی سے نمٹ رہے ہیں۔