لاہور:(دنیا نیوز) سپیکرپنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے کہا ہے کہ قانون سازی اسمبلیوں کا اختیار ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹیوں میں عوامی مسائل حل کیےجاتے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ملک کا نظام آئین کےمطابق چل رہا ہے، جمہوری نظام عوام کےحقوق کا محافظ ہے، آئین میں وفاق اورصوبائی اسمبلیوں کا کردار واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین اورقانون کی سربلندی اولین ترجیح ہے، جمہوریت میں عوام اپنےحق کا استعمال کرتےہیں، پارلیمانی کمیٹیوں کی بڑی اہمیت ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ قانون سازی اسمبلیوں کا اختیارہے جبکہ پارلیمانی کمیٹیوں میں عوامی مسائل حل کیے جاتےہیں۔