پی اے سی ون کے اجلاس میں ڈیڑھ لاکھ آڈٹ پیرے زیر التوا ہونے کا انکشاف

Published On 09 April,2025 10:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 1 کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 1 ملک احمد خان بھچر نے کی۔

اجلاس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد آڈٹ پیرے زیر التوا ہونے کا انکشاف ہوا، کمیٹی نے زیر التوا پیروں کی تفصیل پر برہمی کا اظہار کیا۔

کمیٹی نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے، اس کا جواب دینا ہمارا آئینی فرض ہے، کمیٹی نے اضافی رقوم ادائیگی کے آڈٹ پیراز پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

کمیٹی نے کہا کہ اضافی ادائیگی غلطی سے کی گئی یا جان بوجھ کر، ریکوری جلد از جلد کی جائے، کمیٹی نے اضافی ادائیگیاں انٹرسٹ کے ساتھ وصول کرنے کا حکم دے دیا۔