شیر گڑھ میں موٹرسائیکلوں کا تصادم ،ایک نوجوان جاں بحق، 3زخمی

Published On 08 April,2025 11:22 pm

شیر گڑھ۔:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے شیر گڑھ میں موٹرسائیکلوں کے تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ 18/19 ون ایل سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں دو مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ تین زخمی ہوئے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والے کی لاش اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ، جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ کیا جارہا ہے، دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکلوں میں تصادم تیز رفتاری اور لاپرواہی کہ وجہ سے ہوا۔