اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کروا دی

Published On 04 April,2025 06:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کروا دی۔

اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر، فرخ جاوید مون، علی امتیاز وڑائچ، اویس ورک و دیگر نے درخواست جمع کروائی۔

درخواست کے متن کے مطابق امن و امن کی صورتحال، مہنگائی پر بحث، گنے کی قیمت پر بحث کے لئے اجلاس بلایا جائے۔

درخواست کے متن میں سکولوں کی نجکاری، شعبہ صحت کی نجکاری پر بحث کے لئے اجلاس طلب کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔