لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب نے 117 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔
تقرر وتبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، میاں شفقت علی کو ڈی ایس پی آرگنائز کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن، ڈی ایس پی محمود الحسن کو ڈی ایس پی ایڈمن سی ٹی ڈی تعینات کر دیا گیا، اڈی ایس پی تجمل حسن شاہ کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔
ریاض احمد کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجن پور محمد وسیم اکبر کو سی ٹی ڈی مظفرگڑھ، محمد سلیم کامران ڈی ایس پی ایڈمن سی ٹی ڈی ڈی جی خان، خان شبیر کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راولپنڈی، شجاعت علی بابر کو ڈی ایس پی ٹریننگ سہالہ کالج تعینات کیا گیا۔
خالد محمود کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی میانوالی، عدیل شکور کو ایس ڈی پی او نورپور تھلہ تعینات کیا گیا ہے۔