ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار، جیکب آباد میں پارہ 44 ڈگری کو چھو گیا

Published On 24 April,2025 03:08 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہی، جیکب آباد میں پارہ 44 ڈگری کو چھو گیا۔

کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال ختم ہوگئی، گرمی کی شدت برقرار رہی، کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میر پور خاص اور شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 43 ڈگری رہا۔

لاہور 42،پشاور 37 اور اسلام آباد میں 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔