کشمور: ڈاکوؤں کا پولیس گاڑی پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شدید زخمی

Published On 22 April,2025 06:32 am

کشمور: (ویب ڈیسک) کشمور میں ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کرکے ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کو شدید زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ایس ایچ او زیاد نوناری، ہیڈ کانسٹیبل اسد سولنگی، کانسٹیبل ارشاد مریٹو اور ایک دیگر اہلکار شامل ہے، حملہ اُس وقت کیا گیا جب پولیس موبائل علاقے میں معمول کی گشت پر تھی، ڈاکوؤں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کا نشانہ پولیس اہلکار بنے۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں بہتر علاج کے لئے سکھر ریفر کر دیا گیا، زخمی ایس ایچ او زیاد نوناری نے اس موقع پر عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں حملہ آور ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔