کراچی: کمسن سویرا قتل کیس: پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق

Published On 22 April,2025 03:02 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ننھی بچی کے قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

لیاقت آباد ندی سے 5 سالہ بچی سویرا کی لاش ملی تھی، پولیس نے مقتول بچی سویرا کے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو ملزم فیاض کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

ملز م کے ڈی این اے نمونے حاصل کر لئے گئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سویرا سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔