مصطفیٰ عامر قتل کیس، واقعہ کی ویڈیو سامنے آگئی

Published On 19 April,2025 04:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ عامر قتل کیس کا معاملہ، واقعہ کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں ملزم ارمغان کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں پولیس کو ملزم ارمغان کے گھر کے باہر بھی دیکھا جا سکتا ہے، ڈیفنس خیابان مومن میں ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا۔

پولیس اہلکاروں کو ملزم ارمغان کے گھر میں داخل ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار گھر کے مختلف حصوں میں داخل ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم ارمغان گھر کی بالائی منزل سے پولیس پر فائرنگ کرتا رہا۔