اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ہلاک ہونیوالے خوارج کو بیرونی آقاؤں نے دہشتگردی کیلئے پاکستان بھیجا، جوبھی پاکستان کے خلاف سازش کرے گا معافی نہیں ملے گی ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی، سیکورٹی فورسزکو حملے سے متعلق پہلے سے اطلاعات تھیں، کامیاب کارروائی پرسیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں فورسزکے ہاتھوں ہلاک خوراج کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے، کامیاب آپریشن پرتمام فورسزکریڈٹ کی حق دارہیں، جوبھی پاکستان کے خلاف سازش کرے گا معافی نہیں ملے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فورسز نے خارجیوں کو دہشت گردوں کو تین اطراف سے گھیر کر حملہ کیا اور تمام 54 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، اگرکہیں سے دوبارہ داخل ہونے کی کوشش کریں گے اسی طرح ماریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ثبوت ہے کہ کوئی بڑی کارروائی ہونا تھی، جوبھی پاکستان کےخلاف سازش کرے گا سب کا بندوبست کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پہلگام واقعہ پر ہمیں بھارت کی انکوائری پراعتماد نہیں، نیوٹرل لوگوں کوپہلگام واقعےکی انکوائری کرنی چاہیے،بھارت کےمنفی ہتھکنڈوں سے متعلق عالمی برادری کوآگاہ کررہے ہیں، ہمارے پاس جوچیزیں آرہی ہیں دنیا کو بتا رہے ہیں۔