26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

Published On 28 April,2025 10:56 am
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ بشری بی بی کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ اورکراچی کمپنی میں دو مقدمات درج ہیں۔